بلدیہ بہاولنگر کے سائنسدانوں کی مہارت۔ گٹر لائن کی صفائی کرنے کی بجائے گلی میں مٹی کا ڈمپر ڈال کر پانی نکلنے کا راستہ روک دیا۔

 بلدیہ بہاولنگر کے سائنسدانوں کی مہارت۔ گٹر لائن کی صفائی کرنے کی بجائے گلی میں مٹی کا ڈمپر ڈال کر پانی نکلنے کا راستہ روک دیا۔ اہل محلہ کا گٹروں کی صفائی کا مطالبہ۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) بلدیہ بہاولنگر کے سائنسدانوں کی مہارت۔ گٹر لائن کی صفائی کرنے کی بجائے گلی میں مٹی کا ڈمپر ڈال کر پانی نکلنے کا راستہ روک دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بلدیہ بہاولنگر کے افسران شہر میں ابلتے گٹروں کو روکنے میں ناکام ہونے کے بعد عجیب و غریب حرکتوں پر اتر آئے ہیں۔ محلہ فاروق آباد غربی گلی نمبر 26 کی گٹر لائن کی صفائی کرنے کی بجائے گٹروں کے پانی کو گلی کے شروع میں مٹی کا ڈمپر ڈال کر گلی میں روک دیا ہے۔ پہلے یہ پانی بہہ کر مین روڈ پر جا رہا تھا۔ بجائے اس کے کہ بلدیہ کا عملہ گٹر لائن بحال کرتا بلدیہ بہاولنگر کے سائنسدانوں نے گلی کا پانی گلی میں ہی روک کر اہل محلہ کا گھر سے باہر نکلنا بند کر دیا ہے۔ گلی کے رہائشی سخت اذیت کا شکار ہیں۔ بچے سکول جانے کے لیے گھر سے نہیں نکل سکتے۔ اہل محلہ نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ گلی کو فوری طور پر کھلوایا جائے اور ذمہ دار بلدیہ افسران کے خلاف کاروائی کی جائے