بلدیہ کی گند پھیلانے کی مہم شہر کی گلیوں سے نکل کر شہر کے نواحی علاقوں میں جا پہنچی۔ ہائی وے کو کچرا کنڈی بنانا شروع کر دیا

 بلدیہ کی گند پھیلانے کی مہم شہر کی گلیوں سے نکل کر شہر کے نواحی علاقوں میں جا پہنچی۔ ہائی وے کو کچرا کنڈی بنانا شروع کر دیا۔ ہارون آباد روڈ پر بائی پاس کے قریب مین روڈ پر کچرے کے ڈھیر لگانے شروع کر دئیے۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) بلدیہ کی گند پھیلانے کی مہم شہر کی گلیوں سے نکل کر شہر کے نواحی علاقوں میں جا پہنچی۔ ہائی وے کو کچرا کنڈی بنانا شروع کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بلدیہ بہاولنگر کے افسران کی دن رات کی کوشش سے شہر کی گلیوں کو گند اور گٹروں کے گندے پانی سے بھرنے کے بعد صفائی کے عملہ نے شہر کے نواحی علاقوں کا رخ کر لیا۔ ہارون آباد روڈ ہائی وے پر بائی پاس کے قریب مین روڈ پر کچرے کے ڈھیر لگانے شروع کر دئیے۔



 گندگی اور تعفن سے راہ گیر سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت کو روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جعلی رپورٹیں بھیج کر سب اچھا دکھا رہی ہے۔ جبکہ دوسری طرف شہر کی گلیاں گٹروں کے گندے پانی سے بھری پڑی ہیں۔ حتی کہ شہر کے پوش علاقے ماڈل ٹاؤن کے سامنے مین روڈ پر بھی گٹر ابل رہے ہیں۔