مسلم لیگ زیڈ کی جانب سے حاجی محمد یسین کو ضلعی مئیر کا امیدوار نامزد کر دیا گیا۔

اپوزیشن عدم اعتماد نہ لا سکے گی یہ صرف اپنے اپنے این آر او کے چکروں میں ہیں۔ ریاست مدینہ  کی بات کرنے والے خان صاحب صرف نام لے سکتے ہیں ریاست مدینہ بنانا بہت بڑا کام ہے جس کے لئے اپنی ٹیم بھی بہت اچھی چاہیے۔ اعجاز الحق سربراہ مسلم لیگ (ضیاء)

فورٹ عباس(تحصیل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد نہ لا سکے گی یہ صرف اپنے اپنے این آر او کے چکروں میں ہیں زرداری بہت بڑا ماسٹر مائنڈ ہے وہ باقی سب کو چکردیکر ایک بار پھر اپنا فائدہ حاصل کر لے گا۔ موجودہ حکومت کے کچھ کام اچھے ہیں جبکہ بہت زیادہ کام ٹھیک نہ ہیں سب سے بڑا کام ہیلتھ کارڈ کا اجراء ہے جس سے عام آدمی مستفید ہو کر اپنا علاج معالجہ باآسانی کرواسکے گے۔جبکہ موجودہ حکومت کا چاہیے کہ وہ آئی ایم ایف کی ہر شرط نہ مانے اتنا ان کے اگے جھکنے کی ضرورت نہ ہے۔ کیونکہ ملک میں مہنگائی پہلے ہی بہت زیادہ بڑھ رہی ہے اگر اس میں بھی آئی ایم ایف اپنے فیصلے لوگو کرنی کی کوشش کر تا ہے تو عوام کدھر جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ این اے 169 کے دورہ کے موقع پر ٹکٹ ہولڈر پی ایم ایل زیڈ نعمان جاوید کی جانب سے ڈیرہ 277موڑ پر ورکرز سپورٹرز کے اعشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیرمین وائٹیل گروپ حاجی محمد یسین، ڈائریکٹر وائیٹل گروپ ایگرو چوہدری مسعود طاہر بوٹا، صوبائی راہنماء نعمان جاوید سمیت علاقہ بھر کےسابق چئیرمین و وائس چئرمین ،کونسلرزسمیت ووٹرز سپورٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔محمد اعجازالحق نے مزید کہا کہ جس دن اس ملک میں اچھی قیادت مل گئی ملک کے حالات بدل جائیں گے۔ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے خان صاحب صرف نام لے سکتے ہیں ریاست مدینہ بنانا بہت بڑا کام ہے جس کے لئے اپنی ٹیم بھی بہت اچھی چاہیے پھر ہمیں اپنا زندگی کا لائف سٹال بھی سادہ کرنا ہو گا۔ اب دیکھ لیں کہ وقت نے نواز شریف اور زرداری کو ایک دوسرے کے منہ چومنے پر لا کھڑا کر دیا ہے جو کہتے تھے کہ ہم ان کو گلیوں چوراہوں پر گھسیٹے گے۔ ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں ضیاء الحق شہید کےپوری دنیا میں اثاثہ جات کو تلاش کیا گیا مگر الحمد الہ کوئ ایک بھی نہ ملا ہم ایماندار لوگ ہیں دو دفعہ وزیر رہا اور پانچ مرتبہ اسمبلی کا ممبر رہا میری ایک روپیہ کی کرپشن نہ ہے میرے ساتھ وزیر بننے والے جیلوں میں رہے مگر میں الحمد اللہ ایمانداری سے عوام کی خدمت کر رہا ہوں۔اس موقع پر محمد اعجاز الحق نے مسلم لیگ زیڈ کی جانب سے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں حاجی محمد یسین کو ضلعی مئیر کا امیدوار نامزد کیا جس پر ووٹرز سپورٹرز نے اس فیصلہ کو خوب سراہا اس موقع پرحاجی محمد یسین نے کہا کہ انشاء اللہ میں منتخب ہونے کے بعد اپنے ضلع کو ایک مثالی ضلع بنا دونگا اور اس ضلع کی عوام کی خدمت ایک ورکر بن کر کرونگا اہم اپنے ضلع کو ریاست مدینہ کی مثال بنائیں گے۔ ہم عوامی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر نعمان جاوید نے بھی خطاب کیا اور سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔