بچوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تعلیم دینے کے لئے کڈز مونٹیسوری سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا۔

 بچوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تعلیم دینے کے لئے کڈز مونٹیسوری سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر وائٹیل گروپ چوہدری مسعود طاہراور ڈائریکٹر الرحمن گروپ آف سکولز ندیم ظفر نے اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا۔

فورٹ عباس(تحصیل رپورٹر) الرحمن گروپ آف سکولز کے زیر اہتمام "کڈزمونٹیسوری سسٹم" کی افتتاحی تقریب و کڈز میلہ کا اہتمام، بچوں کی زبردست پرفارمنس،میجک شو ،کارٹون کریکٹر شو و دیگر تفریحی پروگرام پیش کئے گے، مہمانوں کی آمد پر ننھے بچوں نے پھول نچھاور کئے اور ان کا بھرپور استقبال کیا، تقریب میں ڈائریکٹر وائٹیل گروپ چوہدری مسعود طاہر، صدر مسلم لیگ ن تحصیل حاجی اعجاز احمد، صدر بار ایسوسی ایشن سمیت فورٹ پریس کلب کے صحافیوں، اور والدین کی بھر پور شرکت۔

تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چھوٹے بچوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تعلیم دینے کے لئے کڈز مونٹیسوری سسٹم کا افتتاح وائیٹل کمرشل میں ڈائریکٹر وائٹیل گروپ چوہدری مسعود طاہراور ڈائریکٹر الرحمن گروپ آف سکولز ندیم ظفر نے اپنے دست مبارک سے کیا ،جس کے بعد مہمانوں نے سکول کا معائنہ کیا ننھے بچوں کی پروفارمنس دیکھی، دیگر مہمانوں میں مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر حاجی اعجاز احمد، صدر عوامی پریس کلب کچھی والا وسابق ناظم اشرف حیات، صدر بارایسوسی ایشن چوہدری یاسر صدیق ایڈوکیٹ، بانی فورٹ پریس کلب مبشر حسین، صدر فورٹ پریس کلب میاں عبدالواجد، غلام مصطفی تبسم، حاجی دلشاد احمد اسد اور عامر سلطان شامل تھے۔ تقریب میں بہاول پور سے معروف کڈز ٹیچر ٹرینر میڈیم صائمہ کاشف نے بھی شرکت کی اور والدین کو مونٹیسوری سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا، تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈائریکٹر وائٹیل گروپ چوہدری مسعود طاہرنے کہا کہ تعلیمی میدان میں بلاشبہ الرحمن گروپ کا ایک نام ہے ایسے میں چھوٹے بچوں کے لئے جدید انداز میں تعلیم وتربیت اور عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک نئے ادارے کا قیام بلاشبہ خوش آئند بات ہے۔