بلدیاتی الیکشن میں عوامی حمایت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کروں گا۔ صدر انجمن آڑھتیان راؤ محمد سلیم

 بلدیاتی الیکشن میں عوامی حمایت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کروں گا اور منتخب ہو کر علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ کروں گا۔ صدر انجمن آڑھتیان راؤ محمد سلیم

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت صدر انجمن أڑھتیان راؤ محمد سلیم نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔وہ یونین کونسل نمبر 29 سے بطور امیدوار چیئرمین حصہ لیں گے۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا أغاز کر دیا ہے۔ راؤ محمد سلیم عوامی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور بلدیاتی الیکشن میں ان کی کامیابی کے واضع امکانات ہیں۔ میڈیا نمائندوں سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر انجمن أڑھتیان راؤ محمد سلیم نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں عوامی حمایت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کریں گے۔ اور منتخب ہو کر علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں نے علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ حلقے کی عوام کے پر زور مطالبے پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ اور انشاءاللہ عوامی حمایت کی بدولت بھر پور کامیابی حاصل کریں گے۔