موسم بہار کی شجر کاری مہم "ہر بشر دو شجر" کا افتتاح

 موسم بہار کی شجر کاری مہم  "ہر بشر دو شجر" کا افتتاح۔ اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ  نے فراز جاوید سول جج ہارون آباد اور عمران خان سول جج ہارون آباد  احاطہ عدالت میں دو پودے لگائے۔

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ نےاحاطہ عدالت میں فراز جاوید سول جج ہارون آباد اور عمران خان سول جج ہارون آباد نے ہمراہ فرسٹ آفیسر کے موسم بہار شجر کاری مہم اور ہر بشر دو شجر مہم کے تحت پودے لگائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن نے کہا کہ شجر کاری سے زمین کا کٹاؤ کم ہوتا ہے، اجاڑ زمین پر ہرے بھرے جنگلات قائم کرنے سے بارش میں اضافہ اور گلوبل وارمنگ و موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ جنگلات کی ترقی ہماری آ ب و ہوا اور معیشت کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے. حکومت معیشت اور قدرتی ماحول کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جس میں عوام شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔مزید کہا ہے کہ ایکو سسٹم میں توازن اور ماحول کی بہتری کیلئے شجر کاری بہت اہمیت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پودوں کی آبیاری ، نگہداشت اور حفاظت بہت ضروری ہے تاکہ یہ پروان چڑھ کر تنا آ ور درخت بن سکے ۔بعد ازاں ملک کی ترقی اور خوشحالی اور شجر کاری کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔