واپڈا اہلکار کی رشوت وصول کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

 واپڈا اہلکار کی رشوت وصول کرتے ہوئے ویڈیو وائرل۔ میٹر انسپکٹر عبدرزاق کو میٹر کی تبدیلی کے لیے 20 ہزار روپے وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) واپڈا اہلکار کی رشوت وصول کرتے ہوئے ویڈیو وائرل۔ میٹر انسپکٹر عبدرزاق کو میٹر کی تبدیلی کے لیے 20 ہزار روپے وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میپکو منچن آباد آفس میں تعینات میٹر انسپکٹر عبدرزاق کی میٹر تبدیلی کے لیے رشوت کی رقم 20 ہزار روپے وصول کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے واپڈا اہلکار کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔