وفاق المدارس العربیہ شعبہ حفظ القرآن کے امتحانات شروع۔ سینکڑوں طلبہ و طالبات کی شرکت

 وفاق المدارس العربیہ شعبہ حفظ القرآن کے امتحانات شروع ، ضلعی مسئول شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جامعہ صادقیہ عباسیہ منچن آباد سنٹر کا معائنہ کیا ممتحن حضرات سمیت جامعہ کے مہتمم مولانا معین الدین وٹو اور دیگر اساتذہ سے الگ الگ خصوصی ملاقات کی۔

بہاولنگر (محمد نصراللہ خان سے) وفاق المدارس العربیہ شعبہ حفظ القرآن کے امتحانات شروع ، ضلعی مسئول شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جامعہ صادقیہ عباسیہ منچن آباد سنٹر کا معائنہ کیا ممتحن حضرات سمیت  جامعہ کے مہتمم  مولانا معین الدین وٹو اور دیگر اساتذہ سے الگ الگ  خصوصی ملاقات کی ، وفاق المدارس کے شعبہ حفظ القرآن کے  مسئول شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نےبتایا کہ 22 فروری تک تمام تحصیلوں میں طلباو طالبات کے امتحانات مکمل کرلئے جائیں گے کل 717 طلبا، 145 طالبات  سمیت کل تعداد 862  مصروف امتحان ہیں وفاق المدارس کے قوائد و ضوابط کے مطابق شفاف اورخوش اسلوبی سے امتحانی عمل جاری ہے ۔ جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر،جامعہ صادقیہ عباسیہ منچن آباد، مدرسہ رشیدیہ چشتیاں، مدرسہ تعلیم الاسلام اشرفیہ ہارون آباد ،جامعہ عربیہ نیازیہ فورٹ عباس ، جامعہ المعارف تعلیم القرآن قریش کالونی بہاولنگر، جامعہ مظاہر العلوم چشتیاں کو سنٹرز بنایا گیا ہے ۔