نہری پانی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم۔ نوجوان زخمی

 نہری پانی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم۔ نوجوان زخمی۔ زخمی نوجوان کو حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے بہاولپور ریفر کر دیا گیا

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) نہری پانی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم۔ زخمی نوجوان کو حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ بستی "جئے تو " میں نہری پانی کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں چھریاں لگنے سے محمد اشفاق نامی نوجوان زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر منتقل کر دیا گیا۔ جہاں پر اسکی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔ مقامی پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔