عدالت میدان جنگ بن گئی۔ دو فریقین میں تصادم کے دوران چار حقیقی بھائیوں سمیت 5 افراد زخمی

 عدالت میدان جنگ بن گئی۔ دو فریقین میں تصادم کے دوران   چار حقیقی بھائیوں سمیت 5 افراد زخمی۔ پولیس نے 9 افراد گرفتار کر لیے۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) عدالت میدان جنگ بن گئی۔ دو فریقین میں تصادم کے دوران ڈنڈے، پتھر اور اینٹیں چل گئیں۔ چار حقیقی بھائیوں سمیت 5 افراد زخمی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس بہاولنگر کے احاطہ میں پیشی پر آئے دو فریقین کے درمیان تصادم کے دوران ڈنڈے، اینٹیں اور پتھر چل گئے۔ چار حقیقی بھائیوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فریقین کے 9 افراد گرفتار کر لیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے کہا ہے کہ قانون شکنی کسی صورت بردشت نہیں کی جاسکتی ،ملزمان کو بمطابق قانون سخت سزادلوائی جا ئے گی۔