ہماری سیاست کرپشن چٹی دلالی تھانہ کچہری سے پاک ہے۔ سابق ایم پی اے محمد نعیم انور

 ہماری سیاست کرپشن چٹی دلالی تھانہ کچہری سے پاک ہے سیاست میں جائیداد بنانا تودرکنار اپنے باپ دادا سے وراثت میں ملنے والی جائیداد کا کافی حصہ سیاست کی نذر ہو چکا ہے ۔رزق حلال کمایا اللہ تعالی نے منفی سوچ نہیں دی۔ سابق ایم پی اے محمد نعیم انور


فورٹ عباس(تحصیل رپورٹر) پی پی حلقہ 244 کے سابق ایم پی اے محمد نعیم انور نے کہا کہ ہماری سیاست کرپشن چٹی دلالی تھانہ کچہری سے پاک ہے سیاست میں جائیداد بنانا تودرکنار اپنے باپ دادا سے وراثت میں ملنے والی جائیداد کا کافی حصہ سیاست کی نذر ہو چکا ہے ۔رزق حلال کمایا اللہ تعالی نے منفی سوچ نہیں دی۔بطور ایم پی اے کا منصب ایماندار ی اور دیانت داری اور فرض شناسی سے پورا کیا۔ حلقہ میں اربوں کے منصوبوں پر کام کروایا ،مقامی شہری کامران خالد کو سیاسی مخالفین کی مکمل طورپر پشت پناہی حاصل تھی انہوں نے اس کی مکمل سپورٹ اور معاونت کی الحمد اللہ اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے بلیک میلنگ کاشکار ہونے کی بجائے عدالتی فورم پر فتح نصیب ہوئی ،مخالفین کی سازشیں ناکام ہوئی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی شہری کامران خالد کے جانب سے بے بنیاد الزامات کیس میں کامیابی ہتک عزت دعوی ڈگری ہونے پر پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہایڈیشنل سیشن جج فورٹ عباس کی عدالت نے دعویٰ ہتک عزت میں کامران خالد کو پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی ہے تمام درخواستین اور فیس بک پر کامران خالد کی لگائی پوسٹیں جھوٹی اور بے بنیاد ثابت ہوئیں،ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان نے بھی کامران خالد کے خلاف سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت پرچہ رجسٹرڈ کیا ہے۔ اور کیس چل رہا ہے