انٹرا ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا کے تحت کھیلوں کے مقابلے۔ مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر میڈم شاہدہ حفیظ نے انعامات تقسیم کیے۔

 انٹرا ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا کا انعقاد۔ والی بال، 200 میٹر دوڑ اور رسہ کشی کے مقابلہ جات۔ مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر میڈم شاہدہ حفیظ نے انعامات تقسیم کیے۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) انٹرا ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا کا انعقاد۔ والی بال، 200 میٹر دوڑ اور رسہ کشی کے مقابلہ جات۔ مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر میڈم شاہدہ حفیظ نے انعامات تقسیم کیے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کے ویژن کے مطابق کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بہاولنگر کے گراؤنڈ میں انٹرا ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ سپورٹس گالا کے دوران والی بال، 200 میٹر دوڑ اور رسہ کشی کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ مہمان خصوصی محترمہ شاہدہ حفیظ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر ، گلزار احمد بھٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری بہاولنگر اور عمران وٹو صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر و ڈسٹرکٹ فوکل پرسن سپورٹس گالا تھے۔ میچ شروع ہونے سے پہلے مہمانان گرامی کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا ۔ 

والی بال کے میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول 129 مراد تحصیل چشتیاں کی ٹیم گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانی منی رام کی ٹیم کو ہرا کر ٹرافی کی حقدار قرار پائی۔ رسہ کشی کا مقابلہ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول منڈی مدرسہ کی ٹیم نے گورنمنٹ عزیز ملت ہائی سکول بہاولنگر کی ٹیم کو ہرا کر فاتح قرار پائی۔ 200 میٹر کی دوڑ میں گورنمنٹ ہائی سکول قاسمکا بہاولنگر کے کھلاڑی فاتح قرار پائے۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری بہاولنگر اور عمران وٹو کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔