ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تبدیل

 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ایک بار پھر تبدیل۔ ڈاکٹر ملک محمد یونس راشد کھوکھر نئے ایم ایس تعینات۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ایک بار پھر تبدیل۔ ڈاکٹر ملک محمد یونس راشد کھوکھر نئے ایم ایس تعینات۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ایک بار پھر تبدیل کر دئیے گئے۔ ڈاکٹر جمیل شاہ کو چند ہفتے قبل ہی ایم ایس تعینات کیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں کافی عرصے سے سیاسی مداخلت کی وجہ سے کسی بھی ایم ایس کو کام نہیں کرنے دیا جا رہا۔ سیاستدانوں کی پسند و ناپسند کی بھینٹ ضلع کے سب سے بڑے ہسپتال کو چڑھایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر جمیل شاہ نے چند ہفتوں کے اندر ہی ہسپتال کے معاملات کو درست سمت میں چلانا شروع کر دیا تھا جو کہ ہسپتال میں مسلط کرپشن مافیا کے لیے قابل قبول نا تھا۔ ڈاکٹر جمیل شاہ کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر ملک محمد یونس راشد کھوکھر نئے ایم ایس تعینات کر دئیے گئے ہیں۔