تحصیل کونسل گراؤنڈ میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

 یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے. آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر کا پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی انتظامیہ بہاولنگر کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر تحصیل کونسل گراؤنڈ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی. پرچم کشائی کی تقریب میں ریسکیو1122، پولیس اور انتظامیہ کے افسران و سٹاف اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) عبدالجبار گجر نے پرچم کشائی کی.تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد انور دیگر افسران  بھی موجود تھے. پولیس اور ریسکیو1122کے چاک و چوبند دستوں نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے.  آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عہد کریں کہ  وطن عزیز کو ہم متحد ہوکر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے. ایس پی انویٹیشن گیشن فاروق احمد انور نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے  تحریک پاکستان والا جذبہ درکار ہے۔ 

تقریب میں  ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا. طلباء نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے. بعد ازاں ملک میں  کے امن و امان اور ترقی و خوشحالی کےلیے دعا کی گئی. 

اس موقع پر تحصیل کونسل ہال سے رفیق شاہ چوک تک واک گی. واک کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر اور ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد انور نے کی.