ضلعی پولیس کی ماہ فروری کی کار گزاری رپورٹ جاری کر دی گئی۔

 ضلعی پولیس کی ماہ فروری کی کار گزاری،کل مقدمات 931درج، 750ملزمان گرفتار، ماہ فروری میں 201مجرمان اشتہاری،194عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اور56لاکھ45ہزارسے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او محمد ظفر بزدار

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی پولیس کی ماہ فروری کی کار گزاری،کل مقدمات 931درج، 750ملزمان گرفتار، ماہ فروری میں 201مجرمان اشتہاری،194عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اور56لاکھ45ہزارسے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او محمد ظفر بزدار

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 750ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں کل56لاکھ45ہزارسے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔جبکہ ضلعی پولیس نے 01سر گرم گینگ کے 07 ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے 20لاکھ25ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے76 ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے06رائفلیں،15 بندوقیں /رپیٹر، 50پسٹل، 03کاربین،ریوالور 02 اور 349روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے85ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 14کلو113 گرام چرس،580گرام ہیروئن،278گرام افیون،1949لیٹر شراب،10 لیٹر لہن اور07چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ضلعی پولیس نےAکیٹیگری کے 16اور Bکیٹیگری کے185 مجرمان اشتہاری اور194 عدالتی مفروران گرفتار کئے۔پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم کے دوران 45 پیشہ ورگداگروں کوگرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔پولیس خدمت مراکز میں ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 14سہولیات کی فراہمی ماہ جنوری میں 3085 اشخاص کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔