نجی سکول میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد، اساتذہ و طالبات کی شرکت۔

 نجی سکول میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد، اساتذہ و طالبات کی شرکت۔

چشتیاں (حافظ محمد جاوید سے) نجی سکول میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد، اساتذہ و طالبات کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح مسلم مشن سکول چشتیاں میں صنف نازک کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل مقصودانجم کے ساتھ دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

مقررین نے معاشرے میں خواتین کے کردار کے حوالے سے مختلف امور پر روشنی ڈالی۔

طالبات نے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والی خواتین کا روپ دھار کر انکی بہترین انداز میں عکاسی کی۔ طالبات نے ٹیبلوز کے ذریعے پیغام دیا کہ تعلیم وہ زیور ہے جس سے آراستہ ہو کر خواتین اپنے حقوق کی جنگ بہتر انداز میں لڑ سکتی ہیں۔