الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔ ملازم درجہ چہارم کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر سے بدتمیزی۔ سنگین نتائج کی دھمکیاں۔

 الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔ ملازم درجہ چہارم کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر سے بدتمیزی۔ سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ ڈی ای او نے پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کے لیے لکھ دیا ۔ ٹیچرز یونین کی طرف سے کاروائی کا مطالبہ

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔ بیٹی کی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر معذرت کی بجائے ملازم درجہ چہارم کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر سے بدتمیزی۔ سنگین نتائج کی دھمکیاں اور دفتر میں عملہ کی موجودگی میں شور شرابہ۔ ڈی ای او نے پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کے لیے لکھ دیا ۔ 

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر کی جانب شریف جوئیہ کے خلاف کاروائی کے لیے لکھے گئے لیٹر کا عکس




تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر میں تعینات ملازم درجہ چہارم نے اپنی بیٹی کو انصاف آفٹر مون سکول سنتیکا میں ملازمہ رکھوایا ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر نے سکول کا اچانک دورہ کیا تو ملازم شریف جوئیہ کی بیٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھی۔ سکول میں موجود طالبات نے بتایا کہ ملازمہ ڈیوٹی پر نہیں آتی بلکہ ایک ماہ بعد آ کر اپنی ساری حاضریاں لگا لیتی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل نے اس بابت ملازم درجہ چہارم شریف جوئیہ کی بیٹی کو پرسنل ہیئرنگ کے لیے اپنے دفتر بلایا جس پر شریف جوئیہ سیخ پا ہو گیا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے علاوہ بلند آواز میں شور شرابہ کرتا رہا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر کو بذریعہ لیٹر نمبری 1578 بتاریخ 30 مارچ 2022 شریف جوئیہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کے لیے لکھ دیا۔ مگر تاحال اس کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ ملازم درجہ چہارم شریف جوئیہ محکمہ تعلیم کے افسران کے خلاف درخواستیں دینے اور بلیک میل کرنے کے حوالے سے مشہور ہے اور افسران اس کے شر سے محفوظ رہنے کے لیے اس کے خلاف کاروائی سے گریزاں رہتے ہیں۔ شریف جوئیہ کو محکمہ میں کچھ بااثر افسران کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملازم درجہ چہارم شریف جوئیہ عرصہ دراز سے دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر میں تعینات ہے اور اپنی مرضی کی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ دفتر میں آنے والے سائلین سے رشوت وصول کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین منچن آباد نے ہنگامی اجلاس طلب کر کے شریف جوئیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرنے، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور شور شرابہ کرنے پر مذمتی قرارداد منظور کی ہے جس میں سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شریف جوئیہ کا فی الفور تبادلہ کیا جائے اور اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔