جعلی پولیس مقابلے میں ملوث ایس ایچ او مطلوب کمبوہ سمیت پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج

 جعلی پولیس مقابلے میں ملوث ایس ایچ او مطلوب کمبوہ سمیت پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج۔ ایف آئی آر محکمانہ انکوائری رپورٹ کی روشنی درج کی گئی۔ مقتولہ کے لواحقین کا قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) جعلی پولیس مقابلے میں ملوث ایس ایچ او مطلوب کمبوہ سمیت پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج۔ ایف آئی آر محکمانہ انکوائری رپورٹ کی روشنی درج کی گئی۔ مقتولہ کے لواحقین کا قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں منڈی مدرسہ پولیس نے جعلی پولیس مقابلے میں حاملہ خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جبکہ خاتون کا شوہر زخمی ہوا تھا۔ پولیس نے جعلی پولیس مقابلے کو چھپانے کے لیے مقتولہ اور اس کے شوہر پر ڈکیتی کا الزام لگایا اور بعد ازاں مقتولہ کی لاش اس کے سسر کو دینے سے انکار کر دیا اور لاوارث قرار دیکر امانتاً دفنا دیا۔ میڈیا کی نشاندہی اور لواحقین کے احتجاج پر پولیس ریجنل پولیس آفیسر نے ایس پی کرائم برانچ ارسلان چوہدری کو انکوائری کر کے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔ اس انکوائری رپورٹ کی روشنی میں پہلے اس جعلی پولیس مقابلے میں ملوث افراد بشمول ایس ایچ او تھانہ منڈی مدرسہ مطلوب کمبوہ کو معطل کر کے کلوز ٹو لائن کیا گیا اور اب انکے خلاف ایف آئی آر نمبری 134/22 بتاریخ 12 اپریل 2022 درج کر لیا گیا ہے ۔ مقتولہ کے سسرالی لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی پولیس مقابلے میں ملوث پولیس آفیشلز کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی ایف آئی آر درج کی جائے۔