استاد شیطان بن گیا۔ کم سن طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات۔ ایف آئی آر درج

 استاد شیطان بن گیا۔ کم سن طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات۔ ایف آئی آر درج

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) استاد شیطان بن گیا۔ کم سن طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات۔ ایف آئی آر درج۔

 تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول خالص خرد تحصیل منچن آباد ضلع بہاولنگر میں تعینات سکول ٹیچر فاروق احمد شیطان بن گیا۔ سکول میں زیر تعلیم کم سن طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر والد کی درخواست پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بہاولنگر نے ٹیچر فاروق احمد کو فوری طور پر معطل کر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منچن آباد کے دفتر میں پابند کر دیا ہے اور معاملہ کی تحقیقات کے لیے دو اے ای اوز پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔