گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور کے سابق استاد پروفیسر نور الحق وفات پا گئے۔ نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں کاٹ گنگا سنگھ میں ادا کی گئی۔

 گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور کے سابق استاد پروفیسر نور الحق وفات پا گئے۔ نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں کاٹ گنگا سنگھ میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی وفات سے معاشرہ ایک قابل استاد سے محروم ہو گیا۔ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس


بہاولنگر (بیورو رپورٹ) گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور کے سابق استاد پروفیسر نور الحق وفات پا گئے۔ نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں کاٹ گنگا سنگھ میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی وفات سے معاشرہ ایک قابل استاد سے محروم ہو گیا۔ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور کے سابق استاد پروفیسر نور الحق طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بہاولنگر کے نواحی علاقے کاٹ گنگا سنگھ میں ادا کی گئی۔ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پروفیسر نور الحق مرحوم کی وفات کو بڑا نقصان قرار دیا۔ سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ عبدالرحمن نے پروفیسر نور الحق کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور ان کی شخصیت کو رول ماڈل قرار دیا۔

پروفیسر نور الحق مرحوم کے کزن میاں رضا سعید کلوکا نمبردار نے کہا کہ پروفیسر صاحب کی وفات سے ہم ایک مہربان، خوش اخلاق اور باکردار بڑے بھائی سے محروم ہو گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر صاحب نے اپنی محنت کے بل بوتے پر پوری برادری اور علاقے کا نام روشن کیا۔ 

پروفیسر نور الحق مرحوم کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا ابتدائی تعلیم گاؤں کے سکول سے حاصل کی اور گریجویشن موجودہ گریجویٹ کالج بہاولنگر سے کرنے کے بعد لاہور تعلیم کے حصول کی غرض سے چلے گئے اور پھر وہیں کے ہو کر رہ گئے۔ پروفیسر نور الحق مرحوم نے اساتذہ کے حقوق کے لیے زندگی بھر جدوجہد کی۔ پروفیسر نور الحق مرحوم نے پرویز مشرف کے دور آمریت میں کلمہ حق بلند کیا آمر حکمران کے غیض و غضب کا نشانہ بنے مگر اساتذہ کی جدوجہد سے پیچھے نا ہٹے۔