ضلعی پولیس کی ماہ مارچ کی کار گزاری رپورٹ جاری کر دی گئی

 ضلعی پولیس کی ماہ مارچ کی کار گزاری، کل مقدمات 1034درج کیے گئے۔ مختلف جرائم میں ملوث افراد گرفتار کیے گئے ، بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ ناجائز اور 19 لاکھ 81 ہزار سے زائد مالیت کا مال مسروقہ ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ محمد ظفر بزدار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی پولیس کی ماہ مارچ کی کار گزاری،کل مقدمات 1034درج،994ملزمان گرفتار، ماہ مارچ میں 209مجرمان اشتہاری،260عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اور19لاکھ81ہزارسے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او محمد ظفر بزدار  

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 994ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں کل19لاکھ81ہزارسے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔جبکہ ضلعی پولیس نے 01سر گرم گینگ کے 07 ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے 07لاکھ95ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے70 ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے07رائفلیں،15 بندوقیں /رپیٹر، 47پسٹل،01ریوالور اور 323روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے138ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 17کلو751 گرام چرس،3کلو 746گرام ہیروئن،2713لیٹر شراب،420 لیٹر لہن اور11چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ضلعی پولیس نےAکیٹیگری کے 17اور Bکیٹیگری کے192 مجرمان اشتہاری اور260 عدالتی مفروران گرفتار کئے۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 40مقدمات کا اندراج کر کے 133ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم کے دوران16 پیشہ ورگداگروں کوگرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔پولیس خدمت مراکز میں ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 14سہولیات کی فراہمی ماہ مارچ میں 5276 اشخاص کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔