پاک فوج امن کی ضمانت ہے۔ سول سوسائٹی کی فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے ریلی۔

 پاک فوج امن کی ضمانت ہے۔ پاک فوج کے افسر و جوان ہمارے سر کا تاج ہیں۔ سول سوسائٹی کی فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے ریلی۔


بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پاک فوج امن کی ضمانت ہے۔ پاک فوج کے افسر و جوان ہمارے سر کا تاج ہیں۔ سول سوسائٹی کی فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے ریلی۔ تفصیلات کے مطابق راؤ دلشاد احمد نوید صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر اور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کی قیادت میں سول سوسائٹی کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز دفتر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر سے ہوا۔ ریلی میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاک فوج امن کی ضمانت ہے۔ پاک فوج کے افسر اور جوان ہمارے سر کا تاج ہیں۔ پاکستان کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ کو نکالنے کے لیے پاک فوج ہر لمحہ تیار ہوتی ہے۔ پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے۔