مقامی تاجر و معروف سماجی رہنماء کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا عطیہ

 مقامی تاجرو معروف سماجی رہنماء کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا عطیہ، بچوں اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا ، فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا

فورٹ عباس (تحصیل رپورٹر) طلباء کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے مقامی تاجرو معروف سماجی رہنماء کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا عطیہ، بچوں اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا ، فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنماء حاجی محمد حنیف نے گورنمنٹ مظہر العلوم ہائی سکول میں اپنے خرچہ سے صاف پانی کا فراہمی کا منصوبہ واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوا کر دیا ۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا۔ اس تقریب میں ہیڈ ماسٹر محمد افضل ،فورٹ پریس کلب کے سئینر صحافی سابق صدر ندیم ظفر فراز ،سئینر کیمر ہ مین تنویر سلطان اور نزر سعید چوہدری نے شرکت کیں ،مہمانوں کی آمد پر سکول کے بچوں نے پھول نچھاور کر کے چیف گیسٹ حاجی محمد حنیف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی جیسی نعمت کو فراہم کرنا بہت بڑی نیکی ہے ۔ سکول میں پہلے صاف پانی کی کمی تھی اب واٹر فلٹریشن پلانٹ لگنے سے سینکڑوں طلباء اور اساتذہ مستفید ہو نگے ۔تقریب سے مہمان خصوصی حاجی محمد حینف نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ انشاء اللہ ہماری کوشش ہے کہ نیکی کے زیادہ سے زیادہ کام کئے جائیں مخلوق خدا کی مدد اولین ترجیح ہے جلد فورٹ عباس کے لئے ایک فری ایمبولینس کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے