سی ای او ایجوکیشن کا دبنگ ایکشن۔ نیب زدہ کرپشن مافیا پر کاری وار۔ جعلی آرڈرز پر کئے گئے باہمی تبادلے منسوخ کر دئیے

 سی ای او ایجوکیشن کا دبنگ ایکشن۔ نیب زدہ کرپشن مافیا پر کاری وار۔ جعلی آرڈرز پر کئے گئے باہمی تبادلے منسوخ کر دئیے۔کرپشن مافیا کے ہاں صف ماتم بچھ گئی

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) سی ای او ایجوکیشن کا دبنگ ایکشن۔  نیب زدہ کرپشن مافیا پر کاری وار۔ جعلی آرڈرز پر کئے گئے  باہمی تبادلے منسوخ کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کے ملازمین کئی سال تک نیب کی حراست میں رہنے کے بعد آج کل دوبارہ سرگرم ہو چکے ہیں۔ سابقہ سی ای او ایجوکیشن کے تبادلے کا سٹے آرڈر کینسل ہونے کے بعد نیب زدہ کلرکس نے باہمی تبادلے کروا لیے۔ 



نئے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد نے ان تبادلہ جات کا علم ہوتے ہی ان میں سے 5 کلرکس کے 28 اپریل کو کیے جانے والے تبادلے 10 مئی کو کینسل کر دئیے




 جبکہ  دو کلرکس نے مورخہ 27 اپریل 2022 کو آفس آرڈرز نمبری

2246-49 

کے تحت باہمی تبادلہ کروایا 

اور انکا تبادلہ نئے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد کے علم میں نہیں آ سکا۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے ڈسپیچ رجسٹر کے مطابق جو نمبر ان کلرکس کے باہمی تبادلے پر درج ہے اس نمبر کے تحت کسی دوسرے ملازم کے عارضی پابندی کے آرڈرز درج ہیں۔ کرپشن مافیا نے چونکہ پچھلی تاریخ میں آرڈرز کروائے تھے اس لیے تب تک ڈسپیچ رجسٹر میں سلسلہ نمبر 2345 تک درج ہو چکا تھا۔ ریاض احمد اور مختیار احمد کلرکس کے باہمی تبادلے کا اندراج 2346  نمبر پر درج کیا گیا مگر آرڈرز پر بھی اور رجسٹر پر بھی نمبر 2246 سے 2249  لکھا گیا۔ 2249 کے بعد اگلا نمبر 2350 لکھا گیا ہے۔

دی نیوز اردو ڈاٹ کام کی ٹیم نے اس تبادلے کا سراغ لگایا اور سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے نوٹس میں دیا جس پر انہوں آج مورخہ 14 مئی کو وہ تبادلہ بھی کینسل کر دیا۔ 

کرپشن مافیا کی جعلی سازی کی مہارت کی وجہ سے افسران ہمیشہ ان کلرکس کی کرپشن کا خمیازہ بھگتتے رہے ہیں۔ سال 2019 میں بھی تبادلہ جات کے دوران جعلی اندراج کے ذریعے تبادلے کیے گئے اور ڈسپیچ رجسٹر کے متعلقہ صفحات پھاڑ دئیے گئے جس پر عرصہ دراز تک انکوائری جاری رہی مگر کوئی کاروائی عمل میں نا لائی جا سکی۔

نئے سی ای او ایجوکیشن ایک اچھی شہرت رکھنے والے آفیسر ہیں اور ان کی بہاولنگر میں بطور سی ای او تعیناتی کے بعد کرپشن مافیا سخت پریشان ہے۔ 

پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات راجہ کوکب افتخار جنجوعہ نے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کی جانب سے کرپشن مافیا کے تبادلہ منسوخ کرنے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایماندار افسران کی ہمارے ضلع کو ضرورت ہے۔