ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا دبنگ ایکشن۔ غیر قانونی استعمال پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر سے سرکاری جیپ واپس لے لی گئی

 ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا دبنگ ایکشن۔ غیر قانونی استعمال پر  ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر سے سرکاری جیپ واپس لے لی گئی

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا دبنگ ایکشن۔ غیر قانونی استعمال پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر سے سرکاری جیپ واپس لے لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے زیر استعمال سرکاری جیپ کے غیر قانونی استعمال پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے ایکشن لیتے ہوئے سرکاری جیپ واپس لے لی۔ سرکاری چھٹی والے دن سرکاری جیپ منچن آباد میں میڈیا کی نظر میں آئی۔ مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر نشاندہی ہونے پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے ایکشن لیتے ہوئے سرکاری جیپ واپس لینے کا حکم جاری کر دیا اور جیپ واپس لے لی گئی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت انکوائری سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے پاس زیر التوا ہے۔ بااثر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر ملک اسلم نے اپنے اثر و رسوخ کے زور پر انکوائری رکوا رکھی ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر سے مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ افسران بالا کی غیر قانونی سرپرستی کی وجہ سے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین عرصہ دراز سے مختلف دفاتر میں عارضی پابندی کروا کر تنخواہیں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سے وصول کر رہے ہیں میں نے اس پر ایکشن لیا تو میرے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے حکم پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا کلرک حفیظ الرحمن گزشتہ 11 سال سے ڈی سی آفس میں ڈیوٹی کر رہا ہے جبکہ تنخواہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سے وصول کرتا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے کہا کہ کلرک حفیظ الرحمن بہت بااثر ہے اور اسے ڈی سی آفس کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔