انصاف آفٹر نون سکولز برائے گرلز میں الیکٹرک واٹر کولرز کی تنصیب شروع۔ واٹر کولرز کی فراہمی کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری سہیل صفدر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل نے خصوصی دلچسپی لی

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) انصاف آفٹر نون سکولز برائے گرلز میں الیکٹرک واٹر کولرز کی تنصیب شروع۔ واٹر کولرز کی فراہمی کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری سہیل صفدر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل نے خصوصی دلچسپی لی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولنگر میں قائم 170 انصاف آفٹر نون سکولز برائے گرلز میں الیکٹرک واٹر کولرز کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے۔ فشر کمپنی کے 170 الیکٹرک واٹر کولرز ، واٹر فلٹرز اور سٹیبلائزر پر مشتمل سیٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر کے دفتر میں پہنچ گئے ہیں۔ واٹر کولرز کی فراہمی کے لیے انصاف آفٹر نون سکول پروگرام کے ضلعی فوکل پرسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری سہیل صفدر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر نے ذاتی دلچسپی لی اور کولرز کی فراہمی یقینی بنائی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری سہیل صفدر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہترین کوالٹی کے کولرز خریدے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کولرز کی خریداری میں کوالٹی کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کی بچت کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔