مسٹر غلام عباس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری تعینات۔ نوٹیفکیشن جاری۔

 مسٹر غلام عباس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری تعینات۔ نوٹیفکیشن جاری۔ صدر ایپکا ریاض احمد مہار کی طرف سے خیر مقدم۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) مسٹر غلام عباس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری تعینات۔ نوٹیفکیشن جاری۔ صدر ایپکا ریاض احمد مہار کی طرف سے خیر مقدم۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری بہاولنگر کی خالی پوسٹ پر گورنمنٹ ہائی سکول کھاٹاں کے پرنسپل مسٹر غلام عباس کو تعینات کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری بہاولنگر کی پوسٹ سابق ڈی ای او کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے خالی تھی۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر کے صدر ریاض احمد مہار نے مسٹر غلام عباس کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ای او کی خالی پوسٹ کی وجہ سے ملازمین مشکلات کا شکار تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر غلام عباس کی پوسٹنگ سے رکے ہوئے کام مکمل ہوں گے اور ایلیمنٹری ونگ میں میرٹ کا بول بالا ہو گا۔