ضلعی انتظامیہ کی نااہلی یا ملی بھگت ۔ پٹرول پمپ مالک نے پٹرول کی قیمت بڑھا دی۔ پٹرول سرعام 159 روپے فی لٹر فروخت ہونے لگا

 ضلعی انتظامیہ کی نااہلی یا ملی بھگت ۔ پٹرول پمپ مالک نے پٹرول کی قیمت بڑھا دی۔ پٹرول سرعام 159 روپے فی لٹر فروخت ہونے لگا

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی انتظامیہ کی نااہلی یا ملی بھگت ۔ پٹرول پمپ مالک نے پٹرول کی قیمت بڑھا دی۔ پٹرول سرعام 159 روپے فی لٹر فروخت ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر سے 7 کلومیٹر کے فاصلے پر ہارون آباد روڈ پر واقع باجوہ پٹرولیم پر پٹرول کی قیمت بڑھا دی گئی۔ 


اس وقت باجوہ پٹرولیم پر پٹرول کی قیمت 159.80 روپے فی لٹر وصول کی جا رہی ہے۔ پٹرول پمپ کے سیل سٹاف سے قیمت بڑھانے کی بابت پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ کے مالک سے رابطہ کریں۔ 

جبکہ اس پٹرول سے پہلے سید پٹرولیم پر قیمت 152 روپے جبکہ اس کے آگے جا کر اڈہ گجیانی پر واقع جوئیہ پٹرولیم پر قیمت 151 روپے فی لٹر وصول کی جا رہی ہے۔ دن دیہاڑے پٹرول کی قیمت بڑھا کر بیچنے والوں نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھا دئیے ہیں۔