ضلعی پولیس کی ماہ اپریل کی کار گزاری رپورٹ جاری کر دی گئی۔ عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی اوفاروق احمد انور

 ضلعی پولیس کی ماہ اپریل کی کار گزاری رپورٹ جاری کر دی گئی۔ کل983 مقدمات درج، 866ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اور13لاکھ32ہزارسے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی اوفاروق احمد انور

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی پولیس کی ماہ اپریل کی کار گزاری،کل983 مقدمات درج، 866ملزمان گرفتار، ماہ اپریل میں 201مجرمان اشتہاری،244عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اور13لاکھ32ہزارسے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی اوفاروق احمد انور۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فاروق احمد انور کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 866ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں کل13لاکھ32ہزارسے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔جبکہ ضلعی پولیس نے 01سر گرم گینگ کے 04 ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے 04لاکھ07ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے75 ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے03رائفلیں،13 بندوقیں /رپیٹر، 53پسٹل، 03کاربین،03ریوالور اور 268روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے98ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 14کلو750 گرام چرس،01کلو370گرام ہیروئن،3234لیٹر شراب،1598 لیٹر لہن اور19چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے 15اور Bکیٹیگری کے186 مجرمان اشتہاری اور244 عدالتی مفروران گرفتار کئے۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 09مقدمات کا اندراج کرکے 26ملزمان کو گرفتار کیا۔ پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم کے دوران 07 پیشہ ورگداگروں کوگرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔پولیس خدمت مراکز میں ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 14سہولیات کی فراہمی ماہ اپریل میں 2546 اشخاص کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔