آر پی او بہاولپورصادق علی ڈوگر کاایک روزہ دورہ بہاولنگر، ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی

 آر پی او بہاولپورصادق علی ڈوگر کاایک روزہ دورہ بہاولنگر، ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، ڈی پی او آفس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد اور ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز کے ساتھ میٹنگ۔

بہاولنگر( سیف الرحمن سے) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپورصادق علی ڈوگر کاایک روزہ دورہ بہاولنگر،ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، ڈی پی او آفس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاداورضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز کے ساتھ میٹنگ۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پو لیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگر کے ایک روزہ دورہ بہاولنگر کے موقع پرڈی پی او فیصل گلزار نے ایس پی انویسٹی گیشن فاروق انور کمیانہ اور ایس ڈی پی اوز کے ہمراہ آر پی او بہاولپور کا استقبال کیا۔ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔آر پی او بہاولپور نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی اورڈی پی او آفس کے سبزہ زار میں کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا۔ آرپی او نے کھلی کچہری میں آئے تمام شہریوں کے مسائل کو فرداً فرداً سنااور ان کی درخواستوں پرمتعلقہ افسران کو میرٹ پرفوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا بعد ازاں آر پی او بہاولپورنے ضلعی پولیس آفیسر فیصل گلزار کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں آ ر پی او نے کرائم کنٹرول کے حوالہ سے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تما م مقدمات کی پراگرس کو تفصیلاً زیر غور لایا گیا اور مناسب ہدایات جاری کیں کہ مقدمات کے فوری اندراج کو یقینی بناتے ہوئے اندر معیاد یوم میرٹ پر یکسو کریں،مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید بہتر کریں اور تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔