ممتاز روحانی شخصیت مولانا جلیل احمد اخون سے شاہد خان آفریدی کی ملاقات۔

 ممتاز روحانی شخصیت مولانا جلیل احمد اخون سے شاہد خان آفریدی کی ملاقات ، ملکی صورتحال اور خصوصاً چولستان میں پانی کے بحران کے حوالے سے اقدامات پر غور

بہاولنگر (سیف الرحمن سے ) ممتاز روحانی شخصیت مولانا جلیل احمد اخون سے شاہد خان آفریدی کی ملاقات ، ملکی صورتحال اور خصوصاً چولستان میں پانی کے بحران کے حوالے سے اقدامات پر غور۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی نے بہاولنگر کے روحانی پیشوا شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ظہرانہ دیا اس موقع پر ابن نیاز فاؤنڈیشن کے محمد طلحہ نیاز بھی موجود تھے۔ شاہد خان آفریدی نے کہا کہ دنیا بھر میں موسمی تبدیلیوں کے باعث متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر  ہے شدید گرمی اور بارش نہ ہونیکی وجہ سے چولستان کے انسان اور جانور شدید متاثر ہوئے ہیں ہم مقامی افراد اور اداروں کی معاونت سے 18ہزار پینے کا صاف پانی وہاں پہنچا چکے ہیں جبکہ دیگر بنیادی سہولیات اور ادویات بھی پہنچائی جارہی ہیں  انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن 2014 سے تاحال 20 لاکھ مستحقین افراد کی خدمت کرچکے ہیں بچیوں کی تعلیم سمیت بلوچستان اور ملک کے دور دراز علاقوں میں ہماری فلاحی خدمات جاری ہیں انہوں نے روحانی شخصیت مولانا جلیل احمد اخون کی دینی ، تعلیمی ،اصلاحی اور فلاحی خدمات کو بھی سراہا اور چولستان میں مل جل کر مزید اقدامات پر بھی اتفاق کیا ۔