دیرینہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جانبحق

 دیرینہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جانبحق۔ ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

منچن آباد (تحصیل رپورٹر) دیرینہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جانبحق۔ ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے نواحی علاقے جیوے میں دیرینہ رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔