ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ڈی ای او لٹریسی کے معطل ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ریاض احمد مہار ضلعی صدر ایپکا

 ایپکا ملازمین کے حقوق کی محافظ ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے معطل ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ایپکا ملازمین کے حقوق کی محافظ ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے معطل ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ضلعی صدر ایپکا ریاض احمد مہار۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بہاولنگر کے ضلعی صدر ریاض احمد مہار نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ایپکا ملازمین کے حقوق کی محافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر ایپکا اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ ایپکا ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی کے جابرانہ اقدامات کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف ایپکا کا احتجاج اصولی تھا اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو آئندہ بھی احتجاج کریں گے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے معطل ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے کرپشن کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے اس لیے اس کے خلاف جاری انکوائری جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ جمع کروائی جائے۔