سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کرنے کے لیے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے تمام ڈی ای اوز کو مراسلہ لکھ دیا۔

 سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کرنے کے لیے  سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے تمام ڈی ای اوز کو مراسلہ لکھ دیا۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی ہدایات پر من و عن عمل درآمد کرنے کا حکم ۔ ٹرانس جینڈر سکولز، کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور گرمی کی چھٹیوں میں تعلیمی اداروں کی مکمل بندش سمیت متعدد اہم فیصلے ۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے تمام ڈی ای اوز کو مراسلہ لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے ضلع بھر کے تمام ڈی ای اوز کو مراسلہ لکھا ہے جس میں سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کے اہم نکات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے احکامات پر فوری اور من و عن عمل درآمد، سکولز میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ، کھیل کے میدانوں کی بحالی، صبح نو سکولز کے آغاز ، ٹرانس جینڈر سکولز کے اجراء اور ہیلپ لائن 1234 کو ایکٹو کرنے، سکولز میں لائبریریوں کی حالت بہتر کرنے، شجر کاری کرنے اور چھٹیوں میں ہیڈ ٹیچرز اور فیلڈ سٹاف کو کمپیوٹر ایپلیکیشنز کی ٹریننگ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس لیے ضلعی افسران ان ہدایات پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کریں اور عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہیں اور چھٹیوں کے دوران سکولز کے سرپرائز وزٹ کر رہے ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے گزشتہ دنوں شہر کے معروف سکول عزیز ملت ہائی سکول بہاولنگر کا سرپرائز وزٹ کیا تو ہیڈ ٹیچر اور نان ٹیچنگ سٹاف کو غیر حاضر پایا۔ سی ای او ایجوکیشن نے ہیڈ ٹیچر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے اس شوکاز نوٹس کے بعد ضلع بھر کے سکولز کے ہیڈ ٹیچرز متحرک اور مستعد ہو گئے ہیں۔ عمومی طور پر گرمی کی چھٹیوں میں درجہ چہارم ملازمین سمیت کوئی بھی سکول نہیں آتا اور سکولز کی حالت چھٹیوں میں بہت خراب ہو جاتی ہے۔ مگر موجودہ سی ای او کے وزٹ کے خوف سے ضلع بھر کے سکولز آباد ہو گئے ہیں۔