سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سے ملاقات

 سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سے ملاقات ۔ ڈینگی ایکٹویٹی اور سکولز کی رجسٹریشن کے مسائل پر بات چیت

بہاولنگر (ایجوکیشن رپورٹر) سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سے ملاقات ۔ ڈینگی ایکٹویٹی اور سکولز کی رجسٹریشن کے مسائل پر بات چیت ۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد نے ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے ڈینگی ایکٹویٹی باقاعدگی سے کرنے کی ہدایت کی۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رکھے جائیں خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے پرائیویٹ سکولز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعلیمی معیار مزید بہتر کرنے پر زور دیا۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی جانب سے رجسٹریشن کے مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے پینڈنگ رجسٹریشن کیسز پر جلد ہی ڈسٹرکٹ رجسٹریشن کمیٹی کا اجلاس بلانے کا وعدہ کیا۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ضلعی چیئرمین طاہر کریم خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومت کے معاون ہیں۔ تعلیم جیسے بنیادی حق کی فراہمی میں حکومت کے دست و بازو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پڑھی لکھی کمیونٹی سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہیں۔ انہوں نے سی ای او ایجوکیشن مسٹر کستورا جی شاد کی میرٹ پسندی کی تعریف کی اور خواہش ظاہر کی کہ ان کی طرح کے افسران دوسرے محکمہ جات میں بھی آنے چاہیئں۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے بانی رکن اور سینئر ماہر تعلیم خالد محمود گورائیہ نے سی ای او ایجوکیشن کو ایسوسی ایشن کی طرف مکمل تعاون کا یقین دلایا۔