سی ای او ایجوکیشن کا دبنگ ایکشن۔ عارضی پابندی/ڈیوٹی کے تمام آرڈرز کینسل کر دئیے

 سی ای او ایجوکیشن کا دبنگ ایکشن۔ عارضی پابندی/ڈیوٹی کے تمام آرڈرز کینسل کر دئیے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو فوری عمل درآمد کا حکم جاری کر دیا۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) سی ای او ایجوکیشن کا دبنگ ایکشن۔ عارضی پابندی/ڈیوٹی کے تمام آرڈرز کینسل کر دئیے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو فوری عمل درآمد کا حکم جاری کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کے سی ای او مسٹر کستورا جی شاد نے ایک اور بڑا فیصلہ کر دیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے تمام دفاتر میں عارضی طور پر پابند کلرکس اور سکولز میں عارضی پابندی پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے اساتذہ کے عارضی پابندی کے آرڈرز کینسل کر دئیے۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے دفتر سے جاری کیے گئے سرکاری حکم نامے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو فوری طور پر اس حکم پر عمل درآمد کر سرٹیفکیٹ جمع کروانے کا کیا گیا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کی تاریخ میں یہ ایک دھماکہ دار فیصلہ ہے۔ بااثر ٹیچرز اور کلرکس عرصہ دراز سے عارضی پابندی/ ڈیوٹی کے آرڈرز کروا کر اپنی من پسند جگہوں پر ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات و سینئر صحافی راجہ کوکب افتخار جنجوعہ نے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے مگرمچھوں ہر ہاتھ ڈالا ہے۔ سول سوسائٹی انکے اس فیصلے کی تائید کرتی ہے۔