ڈی ای او لٹریسی کرپشن ثابت ہونے اور اور سرکاری جیپ واپس ہونے پر بوکھلا گئے۔ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دے دی۔

 ڈی ای او لٹریسی کرپشن ثابت ہونے اور اور سرکاری جیپ واپس ہونے پر بوکھلا گئے۔ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دے دی۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈی ای او لٹریسی کرپشن ثابت ہونے پر بوکھلا گئے۔ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف جاوید ارشد نامی شہری نے 26 مئی 2022 کو درخواست گزاری کہ موصوف افسر نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے سٹاک رجسٹر غائب کر دیا ہے اور مجاز افسران کی منظوری کے بغیر نیا رجسٹر لگا لیا ہے۔ شہری کی درخواست سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے پاس پہنچنےبکے بعد ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے اپنے بچاؤ کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئیے۔ یکم جون 2022 کو موصوف افسر نے تھانہ سٹی بی ڈویثرن بہاولنگر میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ بہاولنگر میں تعینات تمام 8 دفتری ملازمین کے خلاف سٹاک رجسٹر چوری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دے دی۔

ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر ایک بااثر افسر ہیں اور کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات پر انکوائری رپورٹ سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے پاس پہنچنے کے باوجود کرپشن اور دھونس جاری رکھے ہوئے ہیں۔  عوامی، سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی جانب سے ملازمین کے خلاف بغیر محکمانہ انکوائری کیے ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب، سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب، کمشنر بہاولپور،  ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ڈی پی او بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کو فوری روکا جائے اور ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف شفاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔