عوامی ایم پی اے رانا عبدالروف چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

 عوامی ایم پی اے رانا عبدالروف چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس۔ اشیائے خوردونش مقرر کردہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) عوامی ایم پی اے رانا عبدالروف چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس۔ اشیائے خوردونش مقرر کردہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ممبر صوبائی اسمبلی و چئیرمین ضلعی پرائیس کنٹرول کمیٹی رانا عبدالروف کی زیرصدارت پرائیس  کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا.اس موقع پر چودھری کاشف ایم پی اے، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدلجبار گجر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر عباس چٹھ، ممبرز پرائس کنٹرول کمیٹی ڈی او انڈسٹریز شفق ناز اور تمام تحصیلوں  کے اسسٹنٹ کمشنرز نے  ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے. ایم پی اے و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے کہا بہاولنگر ضلع میں سستا آٹا  سکیم کے تحت ضلع بہاولنگر میں  96 سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جس پر حکومت پنجاب کی طرف سے دس کلو گرام آٹے کا تھیلا 490 اور 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا980 روپے میں فروخت کے لئےدستیاب ہے.انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائیس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں فعال انداز میں کام کریں تاکہ صارفین ریلیف حاصل کرسکیں. انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونش مقرر کردہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے.