موٹر سائیکل اسکوارڈ اب 24 گھنٹے کام کرے گی۔ ڈی پی او بہاولنگر

 شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلع پولیس کا احسن اقدام۔ موٹر سائیکل اسکوارڈ کی تشکیل نو۔ موٹر سائیکل اسکوارڈ اب 24 گھنٹے کام کرے گی۔ ڈی پی او بہاولنگر

بہاولنگر( سیف الرحمن سے) ڈی پی اوفیصل گلزار کا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے احسن اقدام۔ موٹر سائیکل اسکوارڈ کی تشکیل نو۔ موٹر سائیکل اسکوارڈ اب 24گھنٹے کام کرے گی۔ ڈی پی او ۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل اسکوارڈ میں مزید اضافے کے لیے ڈی پی او آفس میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایگل اسکوارڈ میں مزید 20 موٹر سائیکلوں کا اضافہ کیا گیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر انجمن تاجران، وکلاء، صحافی برادری اور معززین شہر نے شرکت کی۔ ڈی پی او بہاولنگرکا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم اور جرائم کی روک تھام کے لیے ایگل اسکواڈ 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے میسر ہوں گے۔ ڈی پی او نے اس موقع پر ایگل اسکوارڈ کے جوانوں سے خطاب کے دوران کہا کہ دوران گشت شہریو ں کی عزت نفس کا خاص خیال رکھتے ہوئے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ضلعی پولیس آفیسر فیصل گلزار نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور مشکوک افراد کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15پر دیں۔