کراچی سے مبینہ طور اغواء ہونے والی دعاء زہرہ سیٹلائٹ ٹاؤن چشتیاں سے بازیاب۔

 کراچی سے مبینہ طور اغواء ہونے والی دعاء زہرہ کو سیٹلائٹ ٹاؤن چشتیاں کے علاقہ سے بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ دعا زہرہ اور اسکے مبینہ خاوند کو کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) کراچی سے مبینہ طور اغواء ہونے والی دعاء زہرہ کو سیٹلائٹ ٹاؤن چشتیاں کے علاقہ سے بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ دعا زہرہ اور اسکے مبینہ خاوند کو کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی لڑکی دعا زہرہ اور اسکے مبینہ خاوند کو سیٹلائٹ ٹاؤن چشتیاں سے بازیاب کروا لیا گیا۔ دونوں کو قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ دعا زہرہ کے کراچی سے مبینہ اغواء کے بعد الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا تھا۔ پولیس نے جدید ترین سائنسی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے دعا زہرہ کو لاہور سے بازیاب کروا لیا تھا۔ مگر دعا زہرہ نے عدالت میں پسند کی شادی کا اعتراف کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ وہ اغواء نہیں ہوئی بلکہ اپنی مرضی سے نکاح کر کے ظہیر احمد کے ہمراہ رہ رہی ہے۔ بعد ازاں اسکے والدین نے اسکی کم عمری کی بنیاد پر نکاح کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ ایس ایچ او ابصار حسین نے سی آئی اے 

لاہور اور کراچی پولیس کی معاونت سے دعا زہرہ اور اسکے مبینہ خاوند ظہیر احمد کو کراچی پولیس کے حوالے کر دیا۔