ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف ایک اور انکوائری شروع

 ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف شہری کی درخواست پر انکوائری شروع۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

بہاولنگر (ایجوکیشن رپورٹر) ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف شہری کی درخواست پر انکوائری شروع۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر ملک اسلم کی کرپشن اور سرکاری جیپ کے غیر قانونی استعمال پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ جاوید ارشد نامی شہری کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری بہاولنگر مسٹر غلام عباس کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انکوائری کمیٹی میں ہارون آباد اور چشتیاں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز شامل ہیں۔ شہری نے درخواست میں ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف سنگین نوعیت کی کرپشن کے الزامات لگائے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے کرپشن چھپانے کے لیے سٹاک رجسٹر غائب کر دیا ہے اور ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے لاہور سے کتابیں منگوانے کے لیے دفتر کے ایک ملازم کو بھیجا مگر ٹرانسپورٹ کے خرچ کا بل کسی دوسرے ملازم کے دستخط سے پاس کروایا جو کہ لاہور گیا ہی نہیں تھا۔ اسی طرح درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ مورخہ 24 مئی کو ضلع بہاولنگر میں مقامی تعطیل والے دن ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی سرکاری جیپ منچن آباد میں دیکھی گئی جس کی فوٹیج موجود ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے میڈیا کی نشاندہی پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر سے سرکاری جیپ واپس لے لی ہے۔ جبکہ سٹاک رجسٹر میں کی گئی کرپشن اور سٹاک رجسٹر غائب کرنے کے غیر قانونی عمل سے بچنے کے لیے ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے اپنے دفتر کے تمام ملازمین کے خلاف یکم جون کو ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانہ سٹی بی ڈویثرن میں درخواست دے دی ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے اس عمل پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایجوکیشن ونگ کے ضلعی صدر ریاض احمد مہار نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ملازمین کو ہراساں کر رہے ہیں۔ محکمانہ انکوائری کے بغیر کسی بھی ملازم کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست اختیارات سے تجاوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تو ایپکا سخت مزاحمت کرے گی۔