ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف ثبوت جمع ہونے کے باوجود انکوائری آفیسر کاروائی کرنے سے گریزاں۔ میرٹ پر فیصلہ کرنے کی بجائے درخواست گزار کو صلح کا مشورہ۔

 ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف ثبوت جمع ہونے کے باوجود افسران کاروائی کرنے سے گریزاں۔ انکوائری آفیسر میرٹ پر فیصلہ کرنے کی بجائے درخواست گزار کو صلح کی ترغیب دینے لگے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا جلدی انکوائری مکمل کرنے کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا۔

بہاولنگر (ایجوکیشن رپورٹر) ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف ثبوت جمع ہونے کے باوجود افسران کاروائی کرنے سے گریزاں۔ انکوائری آفیسر میرٹ پر فیصلہ کرنے کی بجائے درخواست گزار کو صلح کی ترغیب دینے لگے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا جلدی انکوائری مکمل کرنے کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف سٹاک رجسٹر غائب کرنے، سرکاری گاڑی کے غیر قانونی استعمال اور کتابوں کی ٹرانسپورٹیشن کی مد میں جعلی بلوں کے ذریعے غبن کرنے کے الزامات کی انکوائری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری بہاولنگر کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی کر رہی ہے۔ 26 مئی کو درخواست گزار جاوید ارشد نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو درخواست دی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سابق سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد نے 31 مئی کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ انکوائری کمیٹی نے فوری انکوائری کرنے کی بجائے مدعی کو تھکانے کی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے سرد خانے میں ڈال دی۔ 14 جون کو پرسنل ہیئرنگ کے لیے درخواست گزار کو بلایا گیا انکوائری آفیسر نے انکوائری سے پہلے درخواست گزار کو فون کر کے صلح پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری نے انکوائری کے دوران بھی میرٹ پر فیصلہ کرنے کی بجائے درخواست گزار کو صلح کی ترغیب دی اور کرپٹ افسر کو معاف کرنے کے فضائل سنانے کے علاوہ تاحال کوئی کاروائی نا کی ہے۔ درخواست گزار جاوید ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران چاہتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی کرپشن پر پردہ ڈال دیا جائے اور اسے لوٹ مار کا لائسنس دے دیا جائے۔ درخواست گزار شہری جاوید ارشد نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے اپیل کی ہے کہ ان کی درخواست کا فوری فیصلہ کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کاروائی نا ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لاکھوں روپے کے مزید جعلی بلز منظور کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انکوائری کا فیصلہ ہونے تک ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو بجٹ استعمال کرنے سے روکا جائے۔