دو حقیقی بہنوں سے 2 ملزمان کی مبینہ الگ الگ زیادتی۔ ملزمان گرفتار۔

 دو حقیقی بہنوں سے 2 ملزمان کی مبینہ الگ الگ زیادتی۔ ڈی پی او کی خصوصی دلچسپی لینے پر دونوں ملزمان گرفتار۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے ) دو حقیقی بہنوں سے 2 ملزمان کی مبینہ الگ الگ زیادتی۔ ڈی پی او کی خصوصی دلچسپی لینے پر دونوں ملزمان گرفتار۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ فورٹ عباس کے علاقہ چک نمبر 287ایچ آر میں محنت کش کی 2بیٹیوں ”ک“ بی بی اور ”الف“ بی بی گھر سے رفع حاجت کے لئے گئیں مبینہ طور پر ملزم عمیر نے ”الف“ بی بی جبکہ ملزم کاشف نے ”ک“ بی بی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او فیصل گلزار نے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو جائے وقوعہ پر بجھوایا۔ پولیس کو 6 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتار ی کی ڈیڈ لائن دی گئی۔  ڈی پی او فیصل گلزار کے بار بار فالو اپ لینے پر پولیس نے دونوں  ملزمان  عمیر اور کاشف  کو گرفتار کر لیا۔ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ فورٹ عباس میں درج کر لیا گیا  ڈی پی او فیصل گلزار نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ متاثرہ لڑکیوں کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں میرٹ اور حقائق پر تفتیش کو یکسو کیا جائے  ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ ملزمان کو عدالت سے قانون کے مطابق عبرتناک سزا دلوائی جا سکے۔  ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ اس مقدمہ کی تفتیش کی میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لوں گا۔