ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر ڈینگی کا گڑھ بن چکا ہے۔ کھلے مین ہول اور کچرے کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑانے لگے

 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر ڈینگی کا گڑھ بن چکا ہے۔ کھلے مین ہول اور کچرے کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑانے لگے۔ صفائی کی ابتر صورتحال۔ ایم ایس جعلی بلز کے ذریعے کروڑوں روپے ڈکارنے میں مصروف۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر ڈینگی کا گڑھ بن چکا ہے۔ کھلے مین ہول اور کچرے کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑانے لگے۔ صفائی کی ابتر صورتحال۔ ایم ایس جعلی بلز کے ذریعے کروڑوں روپے ڈکارنے میں مصروف۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر ڈینگی کی افزائش کا گڑھ بن چکا ہے۔ حکومت پنجاب جنگی بنیادوں پر ڈینگی کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر کی ناک کے نیچے ڈینگی کا لاروا افزائش پا رہا ہے۔ ہسپتال میں جگہ جگہ تعمیراتی کچرے کے ڈھیر اور کھلے مین ہول ہسپتال انتظامیہ کا منہ چڑا رہے ہیں۔

 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بہاولنگر کا ایم ایس ڈاکٹر یونس ایک باتونی شخص ہے اور ہر وقت اپنے فرضی کارنامے بتانے میں مصروف رہتا ہے۔ ہسپتال میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔ ایم ایس کی توجہ ہسپتال کا نظام بہتر انداز میں چلانے کی بجائے جعلی بلز اور ٹینڈرز کے ذریعے کروڑوں روپے ڈکارنے کی طرف مبذول ہے۔ 

عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب، کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کے ایم ایس کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جگہ جگہ پڑے تعمیراتی کچرے کو ہٹا کر ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کی جائیں۔