ڈی ای او لٹریسی کے خلاف لگائے گئے الزامات انکوائری میں درست ثابت ہوئے۔ رپورٹ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو بھجوا دی گئی۔ درخواست گزار کی جانب سے ڈی سی کا شکریہ۔

 ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف ہونے والی انکوائری مکمل۔ انکوائری میں ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی کے خلاف لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوئے۔ رپورٹ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو بھجوا دی گئی۔ درخواست گزار کی جانب سے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا شکریہ۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف ہونے والی انکوائری مکمل۔ انکوائری میں ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی کے خلاف لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوئے۔ رپورٹ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو بھجوا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف شہری جاوید ارشد سندھو کی جانب سے دی گئی درخواست پر انکوائری کمیٹی نے انکوائری مکمل کر لی۔ شہری کی درخواست پر سی ای او ایجوکیشن مسٹر کستورا جی شاد نے ڈسٹرکٹ آفیسر ایلیمنٹری بہاولنگر کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہارون آباد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چشتیاں شامل تھے۔ انکوائری کمیٹی نے فریقین کو بلا کر سماعت کی۔ انکوائری کمیٹی نے رپورٹ مکمل کر کے سابق  سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کو جمع کروائی جنہوں نے فوری طور پر یہ رپورٹ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو بھجوا دی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انکوائری کے دوران درخواست گزار شہری نے کمیٹی کے سامنے ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر پر لگائے الزامات کے ثبوت پیش کیے جن کی پڑتال کے بعد انکوائری کمیٹی نے ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر پر لگائے گئے الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف ریگولر انکوائری کی سفارش کر دی۔ درخواست گزار شہری نے انکوائری رپورٹ مکمل ہونے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے کرپٹ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف شفاف انکوائری کا حکم دیا اور انکوائری مکمل کروائی۔ انہوں نے مزید کہا گو کہ انکوائری رپورٹ تاخیر سے مکمل ہوئی مگر میں مطمئن ہوں کہ میرٹ پر فیصلہ ہوا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کرپٹ افسر کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے اور خرد برد کی گئی رقم ریکور کی جائے۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ریاض احمد مہار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو فی الفور بہاولنگر سے ٹرانسفر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر اپنی کرپشن چھپانے کے لیے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں اور جھوٹی گواہی اور ریکارڈ میں ردوبدل کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ کرپشن اور بدعنوانی میں ساتھ نا دینے پر ملازمین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر اپنی حرکتوں سے باز نا آئے تو ایپکا اپنے ساتھی ملازمین کے تحفظ کے لیے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر سے اس بابت موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا