پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ممبر پنجاب اسمبلی یودھشتر چوہان بالمیکی مندر بہاولنگر کا دورہ

 پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ممبر پنجاب اسمبلی یودھشتر چوہان کا دورہ بہاولنگر ۔ بالمیکی مندر کا بھی دورہ۔ نوجوانوں سے ملاقات کی

بہاولنگر (طاہر کریم خان سے) پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ممبر پنجاب اسمبلی یودھشتر چوہان کا دورہ بہاولنگر ۔ بالمیکی مندر کا بھی دورہ۔ نوجوانوں سے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ممبر پنجاب اسمبلی یودھشتر چوہان نے گزشتہ روز بہاولنگر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے بالمیکی مندر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹر ندیم بلو کی رہائش گاہ پر نوجوانوں سے ملاقات کی اور پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا