لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی خاتون ٹیچر کی ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو دی گئی تنخواہوں کی غبن شدہ رقم کی وصولی کی درخواست سرد خانے کی نظر

 لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی خاتون ٹیچر کی ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو دی گئی درخواست سرد خانے کی نظر۔ خاتون ٹیچر نے تنخواہوں کی غبن شدہ رقم کی وصولی کی استدعا کی تھی۔  ایک ماہ گزرنے کے باوجود کوئی کاروائی نا ہو سکی

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی خاتون ٹیچر کی ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو دی گئی درخواست سرد خانے کی نظر۔ خاتون ٹیچر نے تنخواہوں کی غبن شدہ رقم کی وصولی کی استدعا کی تھی۔  ایک ماہ گزرنے کے باوجود کوئی کاروائی نا ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی خاتون ٹیچر نے 23 جون کو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو تنخواہوں کی رقم غبن کرنے پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر ملک اسلم کے خلاف درخواست گزاری تھی۔ درخواست میں خاتون ٹیچر نے ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی کی جانب سے غبن کی گئی تنخواہ کی رقم کی ادائیگی کی استدعا کی تھی۔ خاتون ٹیچر کی درخواست آفس نمبری 4103 بتاریخ 27 جون 2022 کو سی ای او ایجوکیشن آفس میں وصول ہو کر متعلقہ برانچ میں پہنچ گئی۔ مگر تاحال اس پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ متاثرہ ٹیچر شائستہ کنول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی تنخواہ کی رقم خرد برد کی گئی تھی جس کے ثبوت میں نے درخواست کے ساتھ لگائے ہیں مگر میری شنوائی نہیں ہوئی۔ خاتون ٹیچر نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے اپیل کی کہ فوری طور پر انکی تنخواہ کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا جائے اور رقم خرد برد کرنے پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف کاروائی کی جائے۔