ضمنی الیکشن پی پی 237 مسلم لیگ ن کا پاور شو۔ پی ڈی ایم کی ضلعی قیادت کی شرکت

 ضمنی الیکشن پی پی 237 مسلم لیگ ن کا پاور شو۔ پی ڈی ایم کی ضلعی قیادت کی شرکت۔ مقررین کی جانب سے میاں فدا حسین کو پیشگی مبارکباد

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضمنی الیکشن پی پی 237 مسلم لیگ ن کا پاور شو۔ ضلعی صدر مسلم لیگ ن رانا عبدالرؤف سمیت ضلع بھر کے ممبران اسمبلی اور پی ڈی ایم کی ضلعی قیادت کی شرکت۔ مقررین کی جانب سے میاں فدا حسین کو پیشگی مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن پی پی 237 کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کا کامیاب پاور شو۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ایم پی اے رانا عبدالرؤف ، ایم این اے نور الحسن تنویر، ایم این اے میاں عبدالغفار وٹو ، ایم پی اے چوہدری جمیل اور ایم پی اے چوہدری زاہد اکرم سمیت پی ڈی ایم کی قیادت نے جلسے میں شرکت کی۔

 مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا جلسہ ریفرنڈم ہے۔ آج عوام نے الیکشن کا فیصلہ کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں فدا حسین کالوکا وٹو نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔