سپریم کورٹ میں زیر سماعت پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب اور فل کورٹ کی تشکیل کا فیصلہ محفوظ۔ ساڑھے پانچ بجے دوبارہ سماعت ہو گی۔

 سپریم کورٹ میں زیر سماعت پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ۔ حکومتی اتحادی جماعتوں نے فل کورٹ کی درخواست دے دی۔ فیصلہ محفوظ۔ ساڑھے پانچ بجے دوبارہ سماعت ہو گی۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) سپریم کورٹ میں زیر سماعت پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ۔ حکومتی اتحادی جماعتوں نے فل کورٹ کی درخواست دے دی۔ فیصلہ محفوظ۔ ساڑھے پانچ بجے دوبارہ سماعت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ آج حکومت کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے اس کیس کو سننے کے لئے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر کے سماعت میں ڈیڑھ گھنٹہ کا وقفہ کر دیا ہے۔ عدالت کے متوقع فیصلہ کے بارے میں سیاسی عمائدین اور قانونی ماہرین نے اندازے لگانے شروع کر دئیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی تبصروں کا طوفان برپا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی رائے کے مطابق عدالت کا متوقع فیصلہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے۔ لہذا ق لیگ کے ووٹ گنتی کیے جائیں اور 63 اے کی تشریح اور نظرثانی کی درخواستیں فل کورٹ سنے گی۔