میونسپل کمیٹی افسران کی غفلت اور لاپرواہی عروج پر سیوریج کا نظام درہم برہم گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں

 میونسپل کمیٹی افسران کی غفلت اور لاپرواہی عروج پر سیوریج کا نظام درہم برہم گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں مچھروں کی افزائش میں بے پناہ اضافہ ہونے لگا نئی آبادی قریش کالونی اور ماڈل ٹاؤن میں سیوریج کا درینہ مسلہ حل نا ہوسکا اہل علاقہ میونسپل کمیٹی افسران کے خلاف سراپا احتجاج

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) میونسپل کمیٹی افسران کی غفلت اور لاپرواہی عروج پر سیوریج کا نظام درہم برہم گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں مچھروں کی افزائش میں بے پناہ اضافہ ہونے لگا نئی آبادی قریش کالونی اور ماڈل ٹاؤن میں سیوریج کا درینہ مسلہ حل نا ہوسکا اہل علاقہ میونسپل کمیٹی افسران کے خلاف سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میونسپل انتظامیہ کی نااہلی پر احتجاج کرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی آبادی قریش کالونی اور ماڈل ٹاؤن میں سیوریج کا درینہ مسلہ ہے جس کی متعدد بار شکایات اندراج کروائی گئیں ہیں مگر سیوریج کا نظام بہتر نا ہوسکا ہے جبکہ گٹروں کا پانی واٹر سپلائی کے پانی میں مکس ہو رہا ہے جو کہ بیماریوں کا سبب بن رہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ جب فرائض نماز کی ادائیگی کے لئے جاتے ہیں تو اکثر لوگوں کے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں علاقہ مکینوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیماریوں میں مبتلا اور گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اہل علاقہ نے وزیراعظم پاکستان سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے